کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے

گیس سے بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گیس سے بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ میں کیپٹو پاور لیوی کی وصولی کے خلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، اس دوران عدالت نے گیس سے بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں پر سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کر دی۔
عدالت نے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔ قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے لیوی مقرر کرتے وقت متعلقہ صنعتوں سے مشاورت نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ پیداواری صلاحیت اور دیگر عوامل کو مدنظر نہیں رکھا گیا، بغیر قواعد و ضوابط کے جلد بازی میں لیوی نافذ کی گئی۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد حکومت کو آئندہ احکامات تک لیوی وصولی سے روک دیا۔ یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گیس سے بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پٹی میں دو ملین افراد بھوک سے مر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او