ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے کانسٹیبل پی کے سنگھ پاکستان رینجرز کے ہاتھوں اس وقت گرفتار ہوا جب وہ مبینہ طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا، واقعہ فرروپور بارڈر کے قریب پیش آیا جہاں یہ جوان مقامی کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستان اور بھارت کے متعلقہ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ متوقع ہے، جس میں واقعے کے محرکات پر بات چیت کی جائے گی اور قونصلر رسائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے جوان کو حراست میں لینے کے بعد حکام کو اطلاع دے دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا نے واقعے کو کم اہمیت دینے کی کوشش کی ہے، تاہم یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔
