پرچم کشائی کی تقریب محدود

پہلگام واقعہ: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی روایتی تقریب محدود

ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے بعد واہگہ بارڈر پر ہونے والی روایتی تقریب کو محدود کردیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق پریڈ کے دوران دونوں ملکوں کے گیٹ بند رہے جبکہ پریڈ کے دوران رینجرز اور بی ایس ایف کے جوان ایک دوسرے سے روایتی مصافحہ بھی نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے واہگہ اٹاری بارڈر، گنڈاسنگھ، حسینی والا بارڈر اور ہیڈسلیمانی کی بارڈر پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پریڈ میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ پریڈ کے دوران بھارت کی جانب سے گیٹ بند رہے گا اور نہ ہی اس کی فورس روایتی مصافحہ کرے گی، بی ایس ایف حکام نے اس بارے پاکستان رینجرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مابین ہونے والی یہ پریڈ ہرشام پرچم اتارے جانے کے موقع پر کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی حکمت عملی ناکام،پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی