ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے تمام تر شکوک و شبہات کے بعد پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی اس میں شرکت کی۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کہاں تھیں؟ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کہاں تھے؟ اس موقع پر کانگریس پارٹی نے پہلگام حملے کو انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی خامی قرار دیتے ہوئے بھارتی فوج کی ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحا میں جب ملکی سیکورٹی کا سوال ہو انٹیلی جنس اور سکیورٹی خامی کا جامع تجزیہ ضروری ہے، عوامی مفاد میں سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔
اجلاس میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟ حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں مگر یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے تمام تر شکوک و شبہات کے بعد سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا گیا۔
