ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں بہتری

ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں بہتری، استعمال میں سست روی برقرار

ویب ڈیسک: ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں بہتری جبکہ اس کے برعکس استعمال میں سست روی برقرار رہنے کا عنصر غالب ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں بہتری کے باوجود استعمال میں سست روی سامنے آئی ہے، صوبائی حکومت نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں انتہائی سست روری پر تشویش ظاہر کردی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی میں ترقیاتی بجٹ کا استعمال توقعات سے کم رہا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، 259ارب 28کروڑ سے زائد کے مختص شدہ ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 49ارب 51کروڑروپے خرچ کئے گئے جو 19فیصد بنتے ہیں۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبائی سطح پر 29 فیصد اور ضلعی سطح پر 15 فیصد فنڈز استعمال ہوئے ہیں جو کہ فنڈز کی مسلسل فراہمی کے باوجود منصوبوں کی سست روی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح قبائلی اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت صرف 8 فیصد فنڈز خرچ ہوئے ہیں، جس کی بڑی وجہ فنڈز کا متعلقہ وصولیوں سے منسلک ہونا ہے۔
حکومت نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 110ارب سے زائد جاری کئے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو۔ تاہم ان فنڈز کا استعمال سست روی کا شکار ہے، جس کی وجوہات میں منظوریوں میں تاخیر، انتظامی رکائوٹیںاور فنڈز کے استعمال کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر