ویب ڈیسک: بھارتی فالس فلیگ آپریشنز عالمی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے معروف شخصیات نے کہا ہے کہ تمام تر اختلافات اپنی جگہ لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے۔
فاخر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستانی پر امن، باوقار اور خودمختار قوم ہیں، اور اپنی سیکیورٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سیاسی اختلافات ہر ملک میں ہوتے ہیں، لیکن ملکی سلامتی کے معاملے میں ہم سب ایک ہیں۔
انصآر برنی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے، بھارتی فالس فلیگ آپریشنز عالمی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے، عالمی برادی سے اپیل ہے کہ اب تو اپنی آنکھیں کھولے۔
احمد جہانزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری امید، یقین اور خواب ہے، اسکی حفاظت ہم اپنی جان دے کر بھی کرینگے، اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے۔
