ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے رہائشی میں منکی پاکس تشخیص ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی متاثرہ شخص کے قریبی افراد کی ٹریسنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک اور منکی پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے، جس سے امسال منکی پاکس کیسز کی تعداد 8ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق31 سالہ میل مریض میں پشاور ایئرپورٹ پر دبئی روانگی کے دوران سکریننگ کے دوران علامات پائی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ مریض 16 اپریل کو پاکستان پہنچا تھا مشتبہ علامات پر اس کے نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری بھیجے گئے تھے، جہاں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع خیبر کے رہائشی میں منکی پاکس تشخیص کے بعد محکمہ صحت نے فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر کو نگرانی اور مریض کے قریبی افراد کی ٹریسنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
مریض کو پشاور کے پولیس سروسز ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیاگیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
