بھارت کے غیرمنطقی اقدامات کا کوئی

بھارت کے غیرمنطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، آصف زرداری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، پوری قوم ان فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ بھارت کے غیرمنطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے جانے والے بھارت کے غیرمنطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، اس کے برعکس قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اس موقع پر انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی صدر زرداری کو بریف کیا۔
صدر مملکت نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، اور کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ بھارت کے غیرمنطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، یہ سراسر بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی، جس میں صدر مملکت کو پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آبی جارحیت اور دیگ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سینیٹر ایمل ولی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پارلیمان پر حملہ ہے ،میاں افتخار