اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت

اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک: پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے عالمی رہنما ثالثی کیلئے متحرک ہو گئے، اس حوالے سے بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں، دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں، ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہونا بھی چاہیے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھرمیں جشن،لوگ سڑکوں پرنکل آئے