بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں

بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، اس محاذ پر ہم سب ایک ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں مجوزہ نہری منصوبے پر وضاحت پیش کی، سینئر وزیر شرجیل میمن اور صوبائی وزیر زراعت جام خان شورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم ان کا جھوٹ نہ صرف ناکام بنا سکتے ہین بلکہ کسی بھی بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات انتہائی خطرناک ہے، لیکن ہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مجھے پہلے دن سے یقین تھا کہ نہریں نہیں بنیں گی، جون 2024ء میں سندھ حکومت نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کر کے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہمیشہ بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں اور حالیہ ملاقاتوں میں بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ جب تک اتفاق رائے نہیں ہوگا، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس