سٹریٹ کرائمز کیخلاف پشاور پولیس متحرک

سٹریٹ کرائمز کیخلاف پشاور پولیس متحرک، مختلف جرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: سٹریٹ کرائمز کیخلاف پشاور پولیس متحرک کردار ادا کر رہی ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران اغوا، ڈکیتی اور کار لفٹنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائمز کیخلاف پشاور پولیس متحرک ہو گئی ہے، اس دوران فقیر آباد ڈویژن پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز میں مختلف سنگین کیسز میں اہم کاروائیاں کی گئیں، فقیر آباد سرکل کے تھانہ فقیر آباد اور تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں مجموعی طور پر 39 لاکھ روپے نقدی، 2 عدد رکشے اور ایک عدد موٹر کار برآمد کر لی گئی۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی ہدایات پر شہر میں سرگرم کار سنیچنگ، لفٹنگ، اغوائیگی، چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گینگز بھی بے نقاب کر دیئے گئے۔
ایس ڈی پی او فقیر آباد سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں فقیر آباد سرکل پولیس نے موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ چند دنوں کے دوران اہم کاروائیاں کیں، پشاور ۔ کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد رضوان برکی اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے کیں۔
ان کاروائیوں کے دوران سرگرم سٹریٹ کرائمز، راہزنی، موٹرکار، رکشہ سنیچرز اور لفٹنگ سمیت اغوائیگی میں ملوث خطرناک 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جبکہ دوسری طرف پولیس کی کامیاب کاروائیوں کے دوران اعواء کار گینگ بھی گرفتار کر لیا گیا، اور اس دوران مغوی دلفرار ولد عمران بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 39 لاکھ روپے نقدی، 2 عدد رکشے اورایک عدد الٹوکار بھی برآمد کر لی، جبکہ برآمد شدہ رقم اور گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کو حوالے کر دی گئیں۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی جوہری تنصیبات اسرائیل کے نشانے پر ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ