بھارتی ائیر لائنز بحرانی کیفیت

پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ائیر لائنز بحرانی کیفیت کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی ائیر لائنز بحرانی کیفیت کا شکار ہونے لگی ہے، پاکستانی فضائِی حدود بند ہونے سے بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو نیو دہلی سے اٹلی جاتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ طے کرنا پڑا جس سے ان کا فضائی سفر تاخیر کا شکار رہا۔
ذرائع کے مطابق ٹورنٹو، نیویارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دہلی کی پروازوں میں 2 گھنٹے اضافی لگے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دہلی کی پروازوں کو 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ایمسٹرڈم اورآذربائیجان کے شہر باکو سے دہلی کی پرواز میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، اس دوران طویل دوارنیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ائیرپورٹس پر اترنا پڑا، شارجہ امرتسر پروازکو احمد آباد اور ٹورنٹو دہلی کی ائیر انڈیا کی پروازکو ڈنمارک اتارا گیا۔ دوسری طرف ابوظبی اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد نیو دہلی پہنچیں۔

مزید پڑھیں:  ڈرائیونگ لائسنس اجراء، محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ میں تنازع شدید