اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم

اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم گٹھ جوڑ بے نقاب

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی مچانے اور فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظرعام پر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر ٹنوں بارود برسانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈہ واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا، تاہم مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تکنیکی سازوسامان سے لیس اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر آمد انتہائی تشویش ناک ہے، یہ پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے، جس پر سے پردہ اٹھ چکا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، اس میں مزید تیزی لانے کیلئے تکنیکی ساز و سامان سے لیس اسرائیلیوں کی دراندازی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور مودی گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے، اس سے ہر طور مسلمان ہی نشانہ بنائے جانے کا پلان آشکار ہو رہا ہے، یاد رہے کہ غزہ میں تباہی مچانے اور فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظرعام پر آ گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقلی پر گرفتاریاں، مقدمہ درج