ddd

اگر ہم یہ سوچیں کوئی دوسرا ہماری زندگی میں آکر ہمارے حالات تبدیل کردے گا تو ہم خوش فہمی کا شکار ہیں – حریم فاروق

لاہور:اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ہمیں کسی پر انحصار کرنے کے بجائے خود پر بھروسہ کرنا چاہئے، ہم چاہیں تو اپنی زندگی کو خود بدل سکتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ سوچیں کوئی دوسرا ہماری زندگی میں آکر ہمارے حالات تبدیل کردے گا تو ہم خوش فہمی کا شکار ہیں کیونکہ آپ کے علاوہ کوئی بھی آپ کے حالات نہیں بدل سکتا ہے۔حریم نے مزید کہا کہ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے خود پر بھروسہ کریں، اس سے آپ کی عزت نفس قائم رہنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کے چانسز بھی بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔