کل مالاکنڈ ڈویژن کے تمام کاروباری

کل مالاکنڈ ڈویژن کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، عنایت اللہ خان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا عنایت اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کل مالاکنڈ ڈویژن کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، نجی تعلیمی اداروں نے بھی جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، بھارت خطے کے اندر ٹینشن قائم کرنا چاہتا ہے، اور اب کشمیر پر ناجائز قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے بھارت غیر ذمے دار اقدامات کر رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں سے گلے شکوے اپنی جگہ، لیکن ملکی سالمیت کے لئے ہم سب متحد ہیں۔
عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن کے خلاف بیان بازی کرکے فلسطینیوں کی مدد متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم اس وقت غزہ اور مصر کے اندر ہم خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل مالاکنڈ ڈویژن کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں اور یہ ایک کامیاب ہڑتال ہوگی۔
سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان نے کہا کہ جہاد اور قومی یکجہتی کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے، منرل بل بارگین کیلئے استعمال کرنا افسوس ناک ہے، اس کے علاوہ غزہ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں روزانہ کی بنیاد پر ہم مدد کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے کل کے ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:  فنڈز عدم فراہمی: مہمند ڈیم کی بروقت تکمل خطرے میں پڑ گئی