دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن

دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کی مرحلہ وار واپسی شروع

ویب ڈیسک: بھارتی ڈرامہ بازیوں کے بعد دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو گئی ہے، 28 اپریل سے شروع ہونے والےواپسی کا عمل 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو گئی ہے، بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے افسران کی واپسی 28 اپریل سے شروع ہو چکی ہے اور یہ عمل 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی عسکری افسران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، اس تناظر میں پاکستان نے افسران کو مرحلہ وار وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی واپسی کا عمل بھی 30 اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی واپسی واہگہ کے راستے متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ دہلی میں تعینات پاکستانی افسران کی واپسی ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ہو رہی ہے اور اس عمل کی نگرانی اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور کی سحرش نے یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی