ویب ڈیسک: پاک افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کا دفاع کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔ یہ واضح ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، اور نئے وطن کے حصول کے لیے انہوں نے بے مثال جدوجہد کی۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کا دفاع کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔
