ویب ڈیسک: ایس او ایس چراٹ میں کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا پروقار انعقاد، اعلٰی کارکردگی دکھانے والے افیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس او ایس چراٹ میں سپیشل سروس گروپ کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آوٹ ہوئے، جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے۔
سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق ائیر فورس اور 25 کا تعلق نیوی سے ہے، جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ دوران تقریب مہمان خصوصی نے ٹریننگ میں اعلٰی کارکردگی دکھانے والے افیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے، جبکہ تربیت مکمل کرنے والوں کو ایس ایس جی ونگز بھی لگائے۔
تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے افسروں اور جوانوں کے والدین اور اہل خانہ نے شرکت کی، ایس ایس جی ضرار کے چاک و چوبند دستے نے رولنگ فائر اور جوڈو و مکسڈ مارشل آرٹ کے دستوں نے عملی مظاہرے پیش کیے۔ یاد رہے کہ ایس او ایس چراٹ میں کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا پروقار انعقاد، اعلٰی کارکردگی دکھانے والے افیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
