فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی

فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے کم حصے تک محدود کردیاگیا ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے کم حصے تک محدود کردیا، جو سراسر زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جبری انخلا نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے کم حصے تک محدود کر دیا ہے۔
فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب غزہ میں جبری انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے، انروا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت فلسطینی انتہائی کرب کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہیں غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد: گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق