ویب ڈیسک: امریکہ نے سعودی عرب کو دفاعی معاہدے کی پیشکش کر دی ، جس کی مالیت 100 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی ڈیل کا باضابطہ اعلان مئی میں ٹرمپ کے مجوزہ دورے کے دوران کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے سرکاری ترجمان نے اس خبر کے متعلق فوری طور پر تبصرہ سے گریز کیا ہے، تاہم امریکہ نے سعودی عرب کو دفاعی معاہدے کی پیشکس کر دی ہے، یہ بات میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے۔
مجوزہ پیکج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی، جس کے لئے بائیدن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔
