بھارتی وزیرداخلہ سکیورٹی ناکامی کا ملبہ

پہلگام حملہ، بھارتی وزیرداخلہ سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے لگے

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملہ کے بعد بھارتی وزیرداخلہ سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے لگے، لیکن ان کی یہ کوشش بھی ناکام رہی۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شا نے کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوٹل مالکان نے پولیس سے اجازت نامہ لیے بغیر بیسراں سبزہ زار سیاحوں کیلئے کھولا تھا، اس لیے وہاں سکیورٹی نہیں تھی۔
ذراءع کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگے ہیں، لیکن اس کے جواب میں مقبوضہ جموں وکشمیر حکومت کے سینیئر اہلکار نے واضح کیا کہ بیسراں سیاحتی مقام پر جانے کیلئے پولیس کا اجازت نامہ کبھی درکار ہی نہیں تھا، اس بیان سے امیت شا کا یہ ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیسراں سیاحتی مقام تقریباً سارا سال کھلا رہتا ہے اور 35 روپے ٹکٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  تنخواہوں میں تفاوت کیخلاف ایف بی آر ملازمین نے ہڑتال کر دی