ویب ڈیسک: ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد خِبرپختونخوا میں واقعہ سیاحتی مقام ناران کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی و سیاحتی مقام ناران 5ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کر دیں۔
راستے کھلتے ہی سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ناران میں ایک بار پھر سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی بھی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے خِبرپختونخوا میں واقعہ سیاحتی مقام کھول دیا گیا۔
