پاکستان آنے والے شہری پھنس گئے

اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے والے شہری پھنس گئے

ویب ڈیسک: اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے والے شہری پھنس گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
بارڈر پر رکی اس بھارتی پاسپورٹ کی حامل خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔
ادھر کراچی میں موجود بھارتی خاتون جو 40 برس بعد پاکستان اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں، اب حالات کے پیشِ نظر وطن واپس جارہی ہیں، خاتون کا کہنا تھا یہاں آکر بہت اچھا لگا، اب جلدی جانا پڑ رہا ہے تو رونا آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  تربیلا ڈیم مارچ میں ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا، وزارت آبی وسائل