ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں رونما ہونے والے واقعہ پر سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران بدلتی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ دوران گفتگو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بدلتی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اس دوران وزیرخارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ یاد رہے پہلگام میں رونما ہونے والے واقعہ پر سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران بدلتی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments