ویب ڈیسک: پولیس پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال بنوں پولیس پر مجموعی طور پر 30دہشتگرد حملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 15 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی سے 18 حملہ آور مارے گئے، جبکہ 20 گرفتار بھی کئے گئے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانہ جات، چوکیات اور موبائل وین پر 26 جبکہ 4 ٹارگٹ کلنگ واقعات ہوئے ہیں۔
رواں ماہ اپریل کے دوران تھانہ جات، چوکیات اور موبائل وین پر کل 9 حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پولیس پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال بنوں پولیس پر مجموعی طور پر 30دہشتگرد حملے رپورٹ ہوئے ہیں.
