ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہاڑی پورہ کے مکینوں کا احتجاج ریکارڈ کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے رنگ روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبرستان کے تنازعہ پر چیئرمین ملک شاہ نواز پر 3 ایم پی او کا مقدمہ درج کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر ہم نے تجاوزات ختم کیں، لیکن قبرستان کے تنازعہ پر مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود مقدمہ درج کیا گیا۔
مطالبات کے حق میں مظاہرین کا پہاڑی پورہ تھانے کے باہر احتجاج جاری ہے۔
