ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مسماۃ (ت) جاں بحق ہو گئی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل مختیار علی اور دیگر مقامی تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ شاہ پور کی حدود میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، مقتولہ لیڈی پولیس اہلکار تھیں، جوکہ ضلع چارسدہ پڑانگ میں تعینات تھیں۔
واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی ہے، جن کے آنے کے بعد اصل حقائق اور قتل کے باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائیگا۔
