5 افراد کا لرزہ خیز قتل

پشاورمیں خون کی ہولی،شادی سےواپسی پر 6 افراد کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں خون کی ہولی، تھانہ پھندو کی حدود میں شادی سے واپسی پر 6 افراد کا لرزہ خیز قتل،پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی. تفصیلات کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نے اس دوران ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک کا تعلق ہزار خوانی سے جبکہ باقی بڈھ بیر کے رہائشی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلمے میں شرکت کے بعد یہ لوگ واپس جا رہے تھے کہ جمیل چوک میں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جو بعدازاں دم توڑ گئے، اس واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص شامل ہیں، اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ، جس کی شناخت ثاقب ولد سید احمد شاہ کے نام سے ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی موقع پر پہنچ گئے، اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں خون کی ہولی، تھانہ پھندو کی حدود میں شادی سے واپسی پر 6 افراد کا لرزہ خیز قتل،پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی.
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن مسعود احمد بنگش نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں‌چارسے پانچ مسلح ملزمان نے اندھا دھند گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے اس دلخراش واقعے میں تین اقسام کا اسلحہ استعمال ہوا، ملزمان نے کلاشنکوف، 30 بور پستول اور ایم فور اسلحہ استعمال کیا.
ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ واقعے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوا ہے، جبکہ مقتولین کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی، جاں بحق افراد میں ایک سابق ناظم کا بیٹا اور صوابی سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل ہے.

مزید پڑھیں:  اپر کرم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق