ویب ڈیسک: مودی کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی، پہلگام کے بعد سے جاری ان ڈراموں میں اب کی بار مسلم مخالف پراپیگنڈا کی کوشش کی گئی، اس دوران نریندرا مودی کا مسلم مخالف پراپیگنڈا خود بھارتی عوام نے مسترد کر دیا۔ ان کے مسلم مخالف اقدامات پر ان کے اپنے ہی لوگ چیخ اٹھے۔
پہلگام حملے کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی، ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مودی سرکار مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف تھے، اس دوران مودی سرکاری کی کوشش تھی کہ کسی طرح کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے انکے گھروں کو نشانہ بنایا جا سکے، اور ایسا کیا بھی جا رہا ہے۔
مودی سرکار کی ایما پر اتراکھنڈ میں بلڈوزر کے زریعے متعدد مساجد اور گھر مسمار کر دیے گئے، اور یہ سب دہشتگردی کا جھوٹا لیبل لگا کر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مودی کا مسلم مخالف پراپیگنڈا خود بھارتی عوام نے مسترد کر دیا، اور انہوں نے مودی کا نفرت انگیز بیانیہ جوتے کی نوک پر رکھ دیا۔
پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے اچھے رویے کی تعریف کی جانے لگی ہے، جوکہ وائرل ہو گئی ہے، اس دوران ایک بھارتی سیاح نے بتایا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں نے بھارتی سیاحوں کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی۔
بھارتی سیاحوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے حملے کے دوران ہماری جان بچائی اور رہنے کو چھت دی، سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مودی کا نفرت انگیز بیانیہ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مسترد کر دیا گیا ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی طاقت بنانے پر مودی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
