ویب ڈیسک: تھانہ فقیر آباد نزد چارسدہ اڈہ کے قریب ٹیکسی موٹر کار پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں پیشی کیلئے جانیوالے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ فقیر آباد نزد چارسدہ اڈہ ملزمان یاسر، منصور پسران جہان اللہ ساکنان دامان افغانی نے سابقہ دشمنی کی بنا پر اپنے مخالفین پر فائرنگ کی ہے، جس سے پیشی کیلئے جانیوالے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں گل زیب ولد جہانگیر ، شاہ زیب ولد سرتاج ، جاوید ولد وصیت ساکنان دامان افغانی اور ٹیکسی ڈرائیور فضل مالک شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
