ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ اور سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع مانسہرہ میں شاہ نواز چوک کے مقام پر فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 40سالہ موٹر سائیکل سوار منور جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی نعش کو ریسکیو ذرائع نے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
دوسری طرف ضلع سوات کی سیاحتی وادی مرغزار روڈ پر دو موٹر کاروں میں تصادم ہوا ہے، اس حادثے میں 1 شخص جان بحق ہو گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہےکہ حادثے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ اور سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.
