ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ بنوں بینچ انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے میدان مار لیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حافظ محمد حنیف ایڈوکیٹ 240 ووٹ لیکر صدر، جبکہ ہارون الرشید ایڈوکیٹ 277 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے۔
پشاورہائیکورٹ بنوں بینچ انتخابات کے دوران ملگری وکیلان کے اکرام اللہ مروت ایڈوکیٹ 247 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سینان درانی 256 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے برکت اللہ ایڈوکیٹ 207 ووٹ کیساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔
