مزید 2افسروں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اپنے مزید 2افسروں کی ہلاکت کی تصدیق

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے محلے شجاعیہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور پلاٹون کمانڈر سمیت اسرائیلی بارڈر پولیس کی خفیہ یونٹ کا کمانڈو مارا گیا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق مرنے والے دونوں فوجی غزہ کی سرحد کے ساتھ بفر زون کو بڑھانے کی کارروائی میں شریک تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو علاقے سے نکالنے میں تقریبا دو گھنٹے لگے، اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق پلاٹون کمانڈر ایٹنی ٹینک میزائل کے حملے میں مارا گیا جس میں اس کا ٹینک بھی ناکارہ ہوگیا۔
آئی ڈی ایف کیمطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 849 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا، وزیراعظم