ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے نے اس حوالے سے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔
قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں ۔
