ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بچوں نے بھی بھارت کے جھوٹے الزمات اور گیدڑ بھبکیوں کو مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہرکیا ہے ہم بھارت سے مقابلے کے لئے تیار ہیں ۔
اپنے ویڈیو بیان میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کئے گئے جھوٹے الزامات اور گیدڑ بھبکیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔
بچوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بھارت جان لے پاکستان کے بچے بھی بھارت سے مقابلے کیلئے تیار ہیںمودی سرکار سن لے ہم کلمہ طیبہ پڑھنے والی قوم ہیں ۔
بچوں کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف آنکھ بھی اٹھائی تو ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بچوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی، ابھینندن کو یاد کرلینا کہ کیسے پاک فضائیہ نے طیارے سمیت نیچے زمین بوس کردیا تھا۔