7افراد کے لرزہ خیز قتل ک

پشاور : گاڑی میں سوار 7افراد کے لرزہ خیز قتل کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز فائرنگ کرکے 7افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔
گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ۔
فائرنگ سے 7افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیاپر’’ فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ٹاپ ٹرینڈبن گیا

رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع اور مالاکنڈ میں یکم جولائی سے ٹیکسز نفاذ کا منصوبہ تیار