بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کرماریںگے، انوارالحق

ویب ڈیسک: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پہلگام کے بعد کی پید اہونے والی صورت حال کے حوالے سے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا ، اور معصوم و بے گناہ عوام کا قتل عام نہ روکا تو پھر اندر گھس کر ماریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے زوعر دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمیشہ حالات بگاڑ دیتا ہے، اور اب بھی ہمیشہ کی طرح آبی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے، جس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے دکھائی نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گا تو اسے سود سمیت جواب دیا جائے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کای تو گھس کر ماریں گے، کشمیر سے متعلق مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے میں پوشیدہ ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا تو کوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا، اب بھی وقت ہے اسے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اگر حالات مزید ایسے ہی چلتے رہے تو اس سے پورے خطے میں بگاڑ کی صورتحال پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سپہ سالار نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،عطاء تارڑ