ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے رستم میں رات گئے کریانہ دوکان کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ رستم بیکڑو میں رات گئے کریانہ دوکان کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی ٹیموں کی بروقت کارروائی کی بدولت آگ پر قابو پالیا گیا۔
