ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں گندم کٹائی شروع ہو گئی ہے، اس دوران زمینداروں کا حکومت سے گندم ریٹ مقرر کرنےکا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ اگلے سیزن کیلئے اچھے بیج اور کھاد خرید سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں گندم کٹائی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ہر تحصیل میں کسان اپنے کھیتوں میں گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں، جبکہ بعض مقامات پر کسان مزدروں کی مدد بھی لے رہے ہیں۔
اس صورتحال میں مزدوروں کے گھر کا چولہا بجھنے سے بھی بچ گیا ہے، کیونکہ وہ ایک عرصہ سے بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھے، زمینداروں کی جانب سے اس موقع پر کہا گیا ہے کہ ہم گندم کا زیادہ حصہ اپنی ضرورت کےلیے سٹور کرتے ہیں جبکہ اضافی گندم فروخت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری طور پر گندم کا ریٹ مقرر کریں، تاکہ آئندہ کےلیے اچھی بیج اور کھاد خرید سکیں۔
