ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد جنگی جنون کو ہوا دیتے ہوئے بھارت کا بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ، سرحد پر کسانوں کو فصل کاٹنے کیلئے دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پاک بھارت سرحد پر بھارت کی جانب کسانوں کو فصل کاٹنے کیلئے دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔
دریں اثناء انتہاء پسند ہندوئوں کے ایک گروپ نے لندن میں پاکستان کے سفارتخانے پر بھی دھاوا بولتے ہوئے عمارت کے شیشے توڑ دیئے، ساتھ ہی سفارت خانے کی عمارت پر رنگ بھی پھینکا گیا اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔
بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کا بحیرہ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کیلئے کئے ہیں، بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دیئے ہیں۔
ادھر بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گائوں رورانوالا خرد آٹاری میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیئے۔ بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کیلئے اعلانات کروائے گئے، بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیئے جائیں گے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے۔ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا گیا ،جس کے بعد لندن پولیس نے 2 بھارتی مظاہرین کو گرفتارکیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سینکڑوں بھارتی انتہاء پسندوں نے برطانیہ کے۔
