ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہیٹ ویو زوروں پر ہے، اس دوران درجہ حرارت 7 ڈگری تک زائد رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی مِیں سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں درجیہ حرارت 45 ڈگری یا اس سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری سنتی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس حساب سے ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور سمندری ہوائیں 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
