ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پرکشمیری قیادت کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پرکشمیری قیادت کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔
کشمیری ذرائع کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا، 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،کلگام، بندی پوری اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے جب کہ گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کےذریعے تباہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پورےخاندان کو نہیں دی جاسکتی۔
