تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار، پیشرفت دوسری جانب سے نہیں ہو رہی، علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی بقا کی خاطر تحریک انصآف مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن اس سلسلے میں پیشرفت دوسری جانب سے نہیں ہو رہی۔
سابق صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلیے پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے تیار ہے، لیکن اس سلسلے میں مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی۔
مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے، پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن دوسری طرف سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی بقا کی خاطر تحریک انصآف مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن اس سلسلے میں پیشرفت دوسری جانب سے نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بڑے مالی سکینڈل کا انکشاف، سامان خریداری میں ہیرپھیر