ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جا رہی تھی، اس دوران حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ضلع مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4خواتین جاں بحق ہو گئیں، جن میں ایک بچی بھی شامل ہیں۔
