ویب ڈیسک: قونمی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، حکومت کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکی جائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، حالانکہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے ضروری دستاویزات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بزدل وزیراعظم ہیں اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، موجودہ صورتحال میں شہباز شریف کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دینا چاہیے تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو پاکستان زمینی اور فضائی حملے کرے گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکہ کے کہنے پر یوکرین کو گولہ بارود فروخت کیا، یہ کٹ پتلی حکومت ہے، اور اب ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، دوسری طرف زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے اور ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا ایرانی پیٹرول سمگل ہو رہا ہے، بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، جعفر ایکسپریس سانحہ بھی انٹیلی جنس فیلئر تھا۔
