طورخم کے راستے 17سو افغان باشندے

طورخم کے راستے 17سو افغان باشندے لوٹ گئے، سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی شامل

ویب ڈیسک: طورخم کے راستے 17سو افغان باشندے لوٹ گئے، ان میں گیر قانونی مقیم افغانیوں کے ساتھ ساتھ سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے راستے ملک کے مختلف شہروں سے غیر قانونی اور سٹیزن کارڈ ہولڈرافغان باشندوں کے انخلاء کے دوسرے مرحلے میں مزید 345 سیٹیزن کارڈ ہولڈر اور 1362غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ وقبائلی امورکے اعدادوشمارکے مطابق مجموعی طورپراب تک 29ہزار 523 کارڈ ہولڈر اور5 لاکھ 24 ہزار 371 افراد کوافغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اب تک 8ہزار814کارڈ ہولڈر اور 12 ہزار712 غیر قا نو نی مقیم افغا نی واپس گئے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں پشاورسے68 افغان کارڈہولڈرجبکہ5 ہزار296 غیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندے افغانستان منتقل ہوئے ہیں لنڈی کوتل سے 422 سیٹیزن کارڈ ہولڈر اور 1639 غیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندے اپنے ملک واپس بھیجے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ کوہاٹ جیل سے ایک قیدی کوبھی طورخم بارڈر کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ طورخم کے راستے 17سو افغان باشندے لوٹ گئے، ان میں گیر قانونی مقیم افغانیوں کے ساتھ ساتھ سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساؤتھ وزیرستان عمران وزیر اغوا