حکومتی ممبران اسمبلی کو دو سالوں

حکومتی ممبران اسمبلی کو دو سالوں میں 1ارب کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے حکومتی ممبران اسمبلی کو دو سالوں میں1ارب کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کر دیا، اس بار اپوزیشن ممبران کو بھی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے شکوہ کیا کہ انہیں مالی سال میں انتہائی کم فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ایک جانب دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صوبہ مالی طور پر مستحکم ہے فنڈز زیادہ ہیں سرپلس بجٹ ہے لیکن ممبران اسمبلی کو فنڈز نہیں دیئے جاتے۔
اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ممبران اسمبلی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا وعدہ کر دیا ہے۔ اس فنڈ میں 50کروڑ روپے گلی کوچوں اور نالیوں کی مرمت اور بہتری کیلئے، 30کروڑ روپے سڑکوں کی تعمیر اور بحالی ، 10کروڑ روپے بیوٹیفکیشن جبکہ 10کروڑ روپے آبنوشی کی مد میں جاری کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم دو سالوں میں فراہم کی جائیگی اور تمام ممبران اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مد میں اپنے اپنے ترقیاتی منصوبے تجویز کرتے ہوئے اپنے ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترقی و منصوبہ بندی کے پاس جمع کرائیں ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن ممبران کے فنڈز پر بھی بات ہوئی جس پر وزیر اعلی نے اس بار اپوزیشن ممبران کو بھی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حکومتی ممبران اسمبلی کو دو سالوں میں1ارب کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کر دیا، اس بار اپوزیشن ممبران کو بھی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارے بچوں کے قتل پر ریاستی ادارے بے حسی کا مجسم نمونہ بنے بیٹھے ہیں،ایمل ولی