پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست

پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع