انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کی توقعات اور سرمایہ کاروں کے حوصلہ افزا رجحان کے باعث مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت اسرائیل ہےناپاکستان فلسطین، بھارت نے حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا