ویب ڈیسک: حج آپریشن کا آج رات سے آغاز ہونے والا ہے، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حج آپریشن کا آغاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو گا۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی اور اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائَے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔
